اسلام آباد(15 اکتوبر 2025): وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی طالبان کو سپورٹ کرینگے تو وہ ایک نوٹیفکیشن کی مار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو مین کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلےکیخلاف اپیل دائر کریں گے، رولز کے تحت استعفیٰ منظور ہونے کے بعد نوٹیفائی ہوتا ہے۔
حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے دو استعفے دیے، گورنر ہاؤس کو استعفیٰ موصول ہونے سے پہلے اسپیکر نے شیڈول جاری کردیا، ڈویژنل بینچ کو اپنی بات نہ سمجھا سکے تو سپریم کورٹ کا آپشن موجود ہے، ہماری اپیل منظور ہوگئی تو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں آپریشن کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، کے پی میں بسنے والے دہشتگردوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سہولت کاری کی، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بن کر کےپی آپریشن میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، سہیل آفریدی طالبان کو سپورٹ کرینگے تو ایک نوٹیفکیشن کی مار ہیں۔


