تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

تیز رفتار کار پل سے گرگئی، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

نئی دہلی : بھارتی شہر حیدر آباد میں تیز رفتاری باعث گاڑی سڑک کو تقسیم کرنے والی دیوار سے ٹکرا پل سے نیچے گر گئی،حادثے کے نتیجے میں ایک کار سوار ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ بھارت کے شہر حیدر آباد میں گزشتہ شب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب ایک کار سڑک کو تقسیم کرنے والی دیوار سے ٹکرا کر پل سے نیچے جاگری۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کار میں 6 افراد سوار تھے، جن میں ایک شخص ہلاک جبکہ باقی پانچ شدید زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس انسپکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث رات 2 بج کر 50 منٹ پر بھرت نگر پل پر حادثہ پیش آیا تھا۔

پولیس انسپکٹر کے مطابق حادثے کا مقدمہ دفعہ 337 کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بس اور رکشہ میں ہولناک تصادم، 26 افراد ہلاک

خیال رہے کہ رواں برس 29 جنوری کو بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسافر بس اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -