پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

حیدرآباد میں تیز رفتار کار بیریئر سے ٹکرا گئی، حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جان بحق

اشتہار

حیرت انگیز

(8 فروری 2026): حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو جام کسانہ موڑ کے قریب تیز رفتار کار بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد  جان سے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام میں تیز رفتار کار بیریئر سے ٹکرا گئی اس افسوسناک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت چار افراد جان سے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق حاملہ خاتون اور بچے نے اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑا، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

اس کے  علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، کراچی کے علاقے اورنگی میں گلشن بہار پاکستان بازار کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والا ڈمپر کا درائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں