کراچی : کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حیدرآباد اور لاڑکانہ کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، حیدرآباد میں اب تک کوروناوائرس سے38افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کوروناوائرس کے باعث کچھ علاقے سیل کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ، حیدرآباد:قاسم آباد ، لطیف آباداورسٹی کےعلاقوں میں کچھ گلیاں سیل کی جائیں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کوروناکیسزمیں زیادہ ہیں ان کوسیل کیا جائے گا،حیدرآباد میں اب تک کوروناوائرس سے38افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب لاڑکانہ ضلع میں بڑھتے کوروناکیسزکےپیش نظر12علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کل سے علاقے سیل کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ علاقوں میں کھچی محلہ،شاہی بازار،بندروڈ،مین بس اسٹینڈ ، رتوڈیروکابڑا علم،گوشت مارکیٹ،جلبانی محلہ،بازارروڈ،ریشم گلی،مرکزی بازارشامل ہیں جبکہ نوڈیرو کامرکزی بازاراورالله والاچوک بھی سیل ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ 17 سے 23 جون تک 7روزکیلئےعلاقےسیل ہوں گے، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پردفعہ 188 کےتحت کارروائی ہوگی۔