تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پڑوسی کے کتے کو گولی مارنے والا بینک مینیجر گرفتار

نئی دہلی: بھارت کے شہر حیدرآباد میں بینک مینیجر نے پڑوسی کے کتے کو تنگ آکر گولی مار دی، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرا آباد کے علاقے سرور نگر میں واقع باپو نگر میں نجی بینک کے مینیجر نے اتوار کے روز تنگ آکر پڑوسی کے پالتو کتے کو گولی ماردی۔

پولیس حکام کے مطابق بینک مینیجر کو پڑوسی کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت اویناش خان کے نام سے ہوئی۔

اویناش نے دوران حراست پولیس کو بتایا کہ پڑوسیوں کا کتا انہیں تنگ کرتا تھا اور اکثر گھر میں داخل ہوجاتا تھا، متعدد بار شکایت کے باوجود مالک نے اُسے نہ روکا جس پر انہیں غصہ آیا۔

بینک مینیجر نے پولیس کو بتایا کہ اتوار کی صبح میں گھر پر موجود تھا تو پڑوسی کا کتا گھر میں داخل ہوا جس پر مجھے غصہ آیا اور پھر میں نے اپنی ایئرگن نکال کر اُس پر فائر کردیے۔گولی لگتے ہی کتا وہی پر ہی مر گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق انہیں کتے کے مالک راجو نے شکایت درج کرائی جس پر اویناش کو حراست میں لیا گیا۔ بینک مینیجر نے یہ بھی بتایا کہ اُس نے چند ماہ قبل 18 ہزار روپے کی گن خریدی تھی ۔

Comments

- Advertisement -