جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

حیدرآباد میں ڈبل کیبن گاڑی نے راہگیروں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد میں ڈبل کیبن گاڑی نے راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک حادثہ تھانہ ہٹڑی علی آباد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں  بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 24 سالہ احسن اور راول شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈبل کیبن گاڑی کو آگ لگادی۔

جائے وقوع پر موجود افراد کی جانب سے ڈرائیور پر تشدد کی کوشش کی، پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو تحویل میں لے کر کمرے میں بند کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود مشتعل افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔

عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ گاڑی زر نواز پٹھان نامی شخص چلا رہا تھا، گاڑی بے قابو ہوکر راہگیروں کو روندتی چلی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں