اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

حیدرآباد : ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کار حادثے میں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: پولیس ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈی ایس پی کی میت قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد عادل حسین چانڈیو کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی لیاقت جسکانی لطیف آباد یونٹ نمبر 12 میں اپنی کار میں سفر کر رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ڈی ایس پی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں