حیدرآباد (16 نومبر 2025): لطیف آباد 10 نمبر میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کا مقدمہ مالک اور تین پارٹنرز کیخلاف درج کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد نمبر 10 میں بچاؤ بند کے قریب پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کا مقدمہ فیکٹری کے مالک اور تین پارٹنرز کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او نیاز پنہور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں فیکٹری مالک اسد زئی اور تین پارٹنرز راشد خان، دلشاد خان اور ارشد خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن میں درج کیا گیا ہے کہ اسد زئی اپنے تین پارٹنرز کے ساتھ مل کر پٹاخوں کی غیر قانونی فیکٹری چلا رہا تھا۔
واضح رہے کہ لطیف آباد نمبر 10 میں بچاؤ بند کے قریب واقع پٹاخوں کی فیکٹری میں گزشتہ روز دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد اپنی جان سے گئے تھے جب کہ 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


