تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نوجوان کو ریسٹورنٹ بلا کر گولیاں مار دی گئیں، ویڈیو منظرعام پر آگئی

حیدرآباد میں قومی شاہراہ بائی پاس پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں نوجوان کو ملزمان کی جانب سے قومی شاہراہ بائی پاس پر قائم ایک ریسٹورنٹٓ میں بلایا گیا، نوجوان جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلا تو اس پر گولیاں برسا دی گئیں۔

فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ کار ڈیلر کے پیشے سے وابستہ ہیں ہماری کسی سے دشمنی چل رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار ایم فائیو بائی پاس پر واقع ریسٹورنٹ پر پہنچا ہے اور نوجوان کے کار سے باہر نکلنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد ملزم روڈ عبور کرکے وہاں موجود ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا، اسے ریسٹورنٹ فون کرکے بلایا گیا تھا، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نوجوان فائرنگ کرنے والے کو نہیں جانتا تھا۔

Comments

- Advertisement -