پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

حیدر آباد میں بھی آٹے کی مسلسل بڑھتی قیمت نے شہریوں پر زندگی تنگ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد (09 جولائی 2026): سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی آٹے کی مسلسل غیر منضبط بڑھتی قیمت نے شہریوں پر زندگی تنگ کر دی ہے، جب کہ کراچی میں آٹا مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

حیدر آباد سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ناصر حسن خان نے رپورٹ کیا ہے کہ شہر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل من مانا اضافہ جاری ہے، جس سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، کیوں کہ انتظامی سطح پر صارفین کی حفاظت کے لیے کوئی بھی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

حیدر آباد کے شہری پہلے سے انتہائی سطح کی مہنگائی کے دوران، ذخیرہ اندوزی کے باعث، مزید مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، اور صوبہ سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے۔


چمن میں پاکستانی ایل پی جی کی عدم دستیابی، ایرانی گیس 450 روپے فروخت ہونے لگی


رپورٹ کے مطابق صوبے میں آٹے کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی اور قیمتوں میں اس غیر منضبط اضافے کے سلسلے کو روکنا ناگزیر ہو چکا ہے، جب کہ گندم کی درآمد بھی ضروری ہے۔

شہر میں آٹا 145 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جس سے عام آدمی کے لیے روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے، مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے اہداف پورے نہ ہونے اور ذخیرہ اندوزی کے باعث مصنوعی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں