منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

آج 6 گھنٹوں کے لیے بجلی فراہمی معطل رہے گی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد (15 مارچ 2026): حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) آج 15 مارچ کو 6 گھنٹوں کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کرے گا۔

حیسکو کا کہنا ہے کہ آج اتوار کو چھ گھنٹوں کے لیے بجلی بند رہے گی، یہ بندش 3 گرڈ اسٹیشنوں سے چلنے والے 11 کلو واٹ کے 14 فیڈرز پر کی جائے گی۔

حیسکو کے مطابق بجلی کے کھمبے لگانے، ہائی ٹرانسمیشن تاریں نصب کرنے اور تاروں کی سیگنگ کے کام کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ شٹ ڈاؤن صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران لطیف آباد، ٹی ایم خان روڈ اور این ٹی پی ایس گرڈ اسٹیشنوں کے فیڈرز کی بجلی بند رکھی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں