پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز حیدرآباد کنگز مین نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔
گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں۔
. – . -.
Impossible? That’s not a word in his dictionary.
Inevitable? Nothing but destruction.Hold onto your seats tight, the biggest show in #HBLPSL is about to begin!
WELCOME THE… pic.twitter.com/7oHpfdTc3c
— Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) February 19, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے، حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔
یہ پڑھیں: حیدرآباد کنگز مین نے ٹیم کی جرسی متعارف کروادی
آسٹریلوی بیٹر فرنچائز کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے بگ بیش، آئی پی ایل، دی ہنڈریڈ اور وائٹلٹی بلاسٹ کی بھی نمائندگی کی ہے۔
502 ٹی 20 میچز میں میکسویل نے 154.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 10 ہزار 986 رنز بنائے ہیں جس میں 58 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔
حیدرآباد کنگز مین کے اسکواڈ میں صائم ایوب، عاکف جاوید، معاذ صداقت، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، کوشل پریرا، محمد علی، عثمان خان، محمد عرفان خان، حسان خان، شایان جہانگیر، اوٹینئل بارٹمین، حماد اعظم ریلی مریدیتھ، شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف عامل ہیں،
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


