جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

حیدرآباد، گمشدہ بہن بھائی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے علاقے لطیف آباد میں گھر سے لاپتہ ہونے والے بہن بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لطیف آباد بسم اللہ سٹی کی رہائشی 8 سالہ رخسانہ سیال اپنے 12 سالہ بھائی قادر بخش کے ہمراہ چند روز قبل گھر سے دہی لینے کے  لیے باہر گئی تو اُس کے بعد دونوں بہن بھائی لاپتہ ہوگئے تھے۔

پولیس حکام نے اغوا کو سنجیدگی سے نہ لیا اور ایک دوسرے پر ڈالتے رہے البتہ اب بی سیکشن تھانے کی حدود سے رخسانہ سیال کی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

اہل خانہ کو جب لاش بچی کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تو والد فوری طور پر اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے تصدیق کی کہ لاش اُن کی صاحبزادی رخسانہ سیال کی، قبل ازیں لطیف آباد سے قادر بخش شدید زخمی حالت میں ملا تھا جس کے جسم پر زخم کے گہرے نشانات تھے۔

بچے کو علاقہ مکینوں نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا البتہ وہ بھی جانبر نہ ہوسکا، والدین دونوں بچوں کی لاشیں ملنے پر انتہائی غمزدہ ہیں جبکہ ماں پر غشی کے دورے بھی پڑھ رہے ہیں۔

اہل خانہ نے دونوں بچوں کی لاشوں کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ والد نے شک ظاہر کیا ہے کہ اُن کے علاقے میں گھومنے والا ایک شخص پہلے بھی بچوں کے اغوا کی ناکام کوشش کرچکاہے۔

والد نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں