اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر شریف کالیا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر شریف عرف کالیا کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب شریف عرف کالیا کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے حیدرآباد میں قتل کی 40 سے زائد وارداتیں کیں، ملزم حیدرآباد کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی میں ملوث رہا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شریف کالیا پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے، ملزم کراچی، حیدرآباد میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر عدنان عرف ملا گرفتار

حیدرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل، سرکاری املاک جلانے کے 39 مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے حیدرآباد میں قتل کی 40 سے زائد وارداتیں کیں، ملزم سے تفتیش کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں شریف آباد، بغدادی، شارع فیصل میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں