The news is by your side.

Advertisement

سنگین جرائم میں ملوث ڈاکومبینہ مقابلے میں حیدرآباد پولیس کے ہاتھوں ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس کو مطلوب ڈاکوسنگین جرائم میں ملوث مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا، ملزم کے سرپر پانچ لاکھ کا انعام تھا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقے سیری کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں بیس سے زائد سنگین جرائم میں ملوث ڈاکو کامران قریشی عروف کوڈومارا گیا۔

مارے گئے ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل، مسروقہ سامان اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق مقابلےمیں مارے جانے والے ڈاکوکی زندہ یا مردہ گرفتاری پرپانچ لاکھ روپے انعام مقررتھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں