اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

حیدر آباد: مسلح افراد گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں مسلح افراد گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات حسین آباد میں رونما ہوئی، جہاں چھ مسلح افراد اسلحے کے زور پر ایک گھر میں داخل ہوئے، گارڈ اور اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے لوٹ مار کی، مسلح افراد گھر سے 120 تولہ سونا ،پرائز بانڈز، ڈالرز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حسین آباد پولیس کے مطابق مسلح افراد لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کئے، ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کی جارہی ہے۔

تین کروڑ سے زائد کی ڈکیتی واردات کے بعد ایس ایس پی عبدالسلام نے بھی جائے واردات کا دورہ کیا اور متاثرہ فیملی سے ملاقات کی، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ مالکان تین کروڑ روپے سے زائد کا سامان بتا رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں بنگلےکے ملازمین سے تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں