بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کےلیے تاریخی لمحہ ہے، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کےلیے تاریخی لمحہ ہے، نیلامی کی رقم کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں نیلامی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیم خریدنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، فواد سرور اور حمزہ مجید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حیدرآباد اور سیالکوٹ کے عوام کو بھی مبارک ہو۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج فرنچائز اونرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل پر اپنااعتماد ظاہر کیا ہے، حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کےلیے تایخی لمحہ ہے، دونوں ٹیموں کی بولیاں صرف پی ایس ایل نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت تمام پاکستانیوں کی کامیابی ہے، آج کی بڈ پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتمادکی عکاسی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اونرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے، پاکستان میں کرکٹ کو مزید مضبوط کریں گے، فرنچائز اونر کی پاکستان اور کرکٹ سے لگاؤ اور محبت صرف ملک کیلئے ہے، نئے فرنچائز اونر پاکستان کی کرکٹ کےلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج صرف ایک بولی نہیں لگی بلکہ پاکستان پر اعتماد کی کامیابی ہے، پی سی بی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کرملک اور کرکٹ کو مزید بلندیوں پر لےکر جائیں گے، ہم سب ملکر کرکٹ اور ملک کو اپنی منزل تک لے کر جائیں گے۔

پی سی بی کے سربراہ نے ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ٹیم ہی سب کچھ ہوتی ہے اور ٹیم کا ایک ایک ممبر اہم ہوتا ہے۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی انٹری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں