جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی تعمیر کیلیے معاہدہ طے پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیائی ترقیاتی بینک اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔ ایم 6 حیدرآباد تا سکھر موٹروے کے 2سیکشنز پی پی پی ماڈل کے تحت تعمیر ہوں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اور این ایچ اے ممبر اعجاز احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اےڈی بی اعلامیہ کے مطابق منصوبہ شمال جنوب ہائی اسپیڈ روڈ نیٹ ورک کا اہم خلا پُر کرے گا اور موٹروے سے سفری وقت میں کمی اور لاجسٹکس نظام بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ملک بھرمیں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جب کہ اےڈی بی اس منصوبے کیلئے مشاورتی معاونت فراہم کرے گا۔ فزیبلٹی اسٹڈیز، پی پی پی ڈھانچے کی تشکیل، شفاف خریداری کا عمل شامل ہو گا۔

منصوبے کے تحت 120کلومیٹر طویل 6رویہ موٹروے تعمیر کی جائے گی جس میں جدید ٹولنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور حفاظتی نظام شامل ہوں گے، منصوبہ پشاور تا کراچی موٹروے کو ریڈور کی تکمیل کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں