پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

حیدرآباد میں خاتون نے ایس ایچ او کو تھپڑ مار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد میں احتجاج کے دوران خاتون نے ایس ایچ او کینٹ کو تھپڑ مار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے صدر کے رہائشی عبداللہ مغل نامی شخص نے گھر پر قبضے کے خلاف بیوی اور بچوں کے ساتھ پریس کلب پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران شہری اور اس کی بیوی نے روڈ بلاک کرکے نعرے لگائے۔

جب ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو مذاکرات کے لیے پہنچے تو خاتون نے انہیں تھپڑ مار دیا، پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

شہریوں نے حراست میں لینے پر خاتون کو چھڑوانے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکار میاں بیوی کو تھانے لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کی جانب سے احکامات جاری کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بعدازاں ایس ایچ او نے بتایا کہ عبداللہ مغل کی پہلی بیوی حمیدہ نے خاتون پر تشدد کا مقدمہ درج کروایا، پہلی بیوی جس مکان میں رہائش پذیر ہے اس پر ملکیت کا دعویٰ کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق عبداللہ مغل کی پہلی بیوی حمیدہ شہوانی کے پاس ملکیت کے دستاویزات موجود ہیں، شہری کی دوسری بیوی نے کل پہلی اہلیہ کو تھپڑ مارے تھے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ خاتون نے مجھ پر ہاتھ اٹھائے اس کے باوجود میں نے تحمل سے کام لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں