بالوں کے کلر کا شوق، لڑکی کا حلیہ بگڑ گیا

پیرس: فرانس میں ایک 19 سالہ لڑکی کو اپنے بالوں کو کلر کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 19 سالہ ایسٹیل نے ایک سپر مارکیٹ سے بالوں کو رنگنے کے لیے کلر خریدا اور کلر میں پائے جانے والے ایک جز پیرا فینیلڈیمین سے ہونے والی الرجی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا جبکہ اس کا چہرہ کسی فٹبال کی طرح پھول گیا۔
ایسٹیل کا کہنا ہے کہ میں نے بہت بڑی حماقت کی ہے، میرا مشورہ ہے کہ بالوں کو رنگنے والے افراد مجھ سے عبرت حاصل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ہیئر کلر میں شامل کیمیائی مادے نے اس کی جلد کو بری طرح جھلسا کر رکھ دیا، اس کے نتیجے میں اس کے سر کی جلد پھول کر پھٹ گئی، اس کے بعد اس کی زبان بھی پھول گئی اور پورا چہرہ فٹ بال کی طرح پھول گیا۔
‘Lightbulb head’: How hair dye caused French woman’s ridiculous swelling – Newshub https://t.co/55yEm2sHoY pic.twitter.com/ENGm2v4m9T
— Covensure Brokerage (@CovensureLLC) November 29, 2018
بال کلر کرنے والی لڑکی کا چہرہ 56 سے 63 سینٹی میٹر پھول گیا، اس نے گھر میں علاج کی کوشش کی مگر اسے افاقہ نہ ہوا جس کے بعد اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
لڑکی کے مطابق اب اس کی حالت بہتر ہے مگر کیمیائی مادے کے باعث اس کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: انجلینا جولی بننے والی ایرانی لڑکی اصل میں کیسی دکھتی ہے؟ تصویر سامنے آگئی
اس کا مزید کہنا تھا کہ میرا لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ ایسی مصنوعات کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کریں کیونکہ نتائج جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ ایسی مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیاں وارننگ کو زیادہ واضح کریں۔