ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہےکہ وہ بہت لالچی فنکار ہیں،جو اپنے آپ کو صرف ہندی فلم اندسٹری تک محدود نہیں رکھ سکتی.
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں اور اپنے آپ کوہندی سنیما تک محدود نہیں رکھ سکتی انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھی فلم بھی کرنا چاہتی ہیں چونکہ ان کا تعلق ممبئی سے ہے تو وہ ان کے کلچر کو بہت اچھے سے جانتی ہیں.
بالی ووڈ اداکارہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آج کل مراٹھی فلموں کی کہانیاں پڑھ رہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ مراٹھی فلموں میں کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں جہاں بھی ان کو اداکاری کی آفر ہو تو وہاں پہنچ جاتی ہیں.
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی مراٹھی سنیما میں فلم ”اک البیلا” پہلی فلم ہےجس سےانہو ں نے مراٹھی فلم اندسٹری میں انٹری کی ہے.
بالی ووڈ اداکارہ نے آخری بار فلم ”ہماری ادھوری کہانی” میں اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا.
اداکارہ ودیا بالن کی فلم ”اک البیلا” بہت جلد مداحوں کے لیے سنیما میں ریلیز کی جائے گی.