جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

صحت یاب ہوگئی، کل سے فرائض سنبھال لوں گی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ پرفردوس عاشق اعوان نے اپنے مداحوں کے نام پر پیغام ارسال کرتے ہوئے دعاؤں میں یاد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ وہ اللہ کے حکم سے صحت یاب ہوگئیں اور کل سے دوبارہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کا آغاز کریں گی۔

قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اُن کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبعیت ناساز، پمزاسپتال منتقل

پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق کی طبعیت دوا کے ری ایکشن کیوجہ سے خراب ہوئی، ری ایکشن پر انھوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی، ڈاکٹرز نے انھیں اینٹی الرجک انجکشن لگادیا ہے، جس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی حالت سنبھل گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے معاونِ خصوصی سے رابطہ کیا اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں