تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’پاکستان آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی‘

کراچی: پاپ میوزک کے لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے نے کہا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، یہاں آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر جیکسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 روز سے پاکستان میں ہوں، پہلے اسلام آباد پھر لاہور گیا اور اب کراچی میں موجود ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے اور ملنسار ہیں جن سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

جعفر جیکسن کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا میں ویلفیئر پراجیکٹس کرنے کا خواہش مند ہوں۔

یاد رہے کہ جعفر جیکسن 12 فروری کو دورے پر پاکستان پہنچے، انہوں نے بنا خوف و خطر وفاقی دارالحکومت میں سیر و تفریح کی اور نجی یونیورسٹی کے طالب علموں سے خطاب بھی کیا۔

اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی میں طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانیوں کو مہمان نواز قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت زیادہ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں، میں یہاں سے ملنے والا پیار کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ بعد ازاں انہوں نے لاہور کا دورہ کیا اور طالب علموں سے گفتگو کی۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں جعفر جیکسن کراچی پہنچے جہاں انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں سے گفتگو کی۔ یاد رہے کہ جعفر جیکسن پاپ گلوکار کے بھائی جرمین جیکسن کے صاحبزادے ہیں، جرمین نے 1989 میں اسلام قبول کیا تھا۔

View this post on Instagram

Been an amazing 2 days in Pakistan so far 🙌 🇵🇰 We visited the COMSATS and NUST universities in Islamabad. Had a great time interacting with all the students that came out to show love and support – plus they had a private jamming session for us! 💯 Today we did some interviews with the media and Jaafar sang some lines from his own song as well as from a few of MJ's 🎶 Watching him sing live was absolutely mesmerising… It was honestly like Michael was there himself singing for us. This young man really is the bright future of this talented family 💫 Off to Lahore and Karachi now… any places off the beaten path you guys recommend checking out? . . . . . . . . . . #jaafarjackson #pakistan #cpicglobal #pakistantourism #lahore #karachi #islamabad #michaeljackson #michaeljacksonfans #music #singing #dancing #business #lovepakistan #beautifulpakistan #entrepreneur #entrepreneurlife

A post shared by Zeeshaan Shah (@zee) on

Comments

- Advertisement -