اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، برطانوی وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا اختتام ہے ہر وزیراعظم جب اقتدار کی مشعل تھامتا ہے تو وہ جانتا ہے ایک دن اسے یہ آگے منتقل کرنی ہے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 6سال کے دوران لیبر پارٹی نے تاریخی شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا، دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

کیئراسٹارمر آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد اینڈی برنم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں