پاکستان کا ایجنٹ ہوں، آئی ایس آئی پرفخرہے، پاکستانی ہائی کمشنر -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا ایجنٹ ہوں، آئی ایس آئی پرفخرہے، پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہےکہ کوئی انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو سمجھا کرے انہیں اس کی پرواہ نہیں، وہ بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اورانہیں آئی ایس آئی پر فخرہے۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی میڈیا کوانٹرویومیں کہا کہ پاکستان کا ایجنٹ ہوں، آئی ایس آئی پاکستان کی ایجنسی ہے جس پرفخر ہے۔

انہوں نے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پربھارت کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بنیاد پرایف آئی آردرج کی، پٹھان کوٹ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بھارتی حکومت کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

عبدالباسط کا کہنا تھا مسئلہ کشمیرمقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں