site
stats
پاکستان

میری طرف سے ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو، وزیراعظم

کراچی:وزیراعظم نوازشریف نے ہندوبرادری کےمذہبی تہوار’دیوالی‘ کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پاکستان میں موجود تمام مذاہب کے ماننے والوں کا وزیراعظم ہوں۔

وزیراعظم آج کراچی کے دورے پرہیں اوراس موقع پرانہوں نے دیوالی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے آپ سب کو دیوالی مبارک ہو، تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے ہندو برادری کومخاطب کرکے کہا کہ’’ آپ مجھے ایسی جگہ بلائیں جہاں آپ دیوالی مناتے ہیں ،آپ دیوالی میں اپنی طرح مجھ پربھی رنگ پھینکیں‘‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان میں موجودتمام مذاہب کےماننےوالوں کا وزیراعظم ہوں اورمیرا فرض ہے کہ اقلیتی برادری کےکام آؤں ، ظلم کرنےوالوں کے خلاف آپ کےساتھ مل کرکھڑا ہوں گا‘‘۔

ان کا کہناتھا کہ میرا مذہب بھی یہی تعلیم دیتا ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دیا جائے،ملک میں بسنےوالی اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کایقین دلاتا ہوں، پاکستان کا ہرشہری یکساں حقوق کا مالک ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پرحیدرآباد میں بھگت کنورمیڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اورگردوارہ ننکانہ صاحب کی تعمیروتزئین شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top