قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراؤنڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔
نیدرلینڈز کے شہر ڈین ہاگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک#PakistanAt75 #IndependenceDay pic.twitter.com/Rqrp9k0xIi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2022
کپتان بابراعظم کا پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں نیدر لینڈز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراؤنڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔