تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’عمران خان ایوان میں آئیں تو استعفیٰ دینےکو تیار ہوں‘

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان ایوان میں آئیں تو میں استعفیٰ دینےکو تیار ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کئے گئے تو پی ٹی آئی اس فیصلےکےخلاف ہائی کورٹ چلی گئی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان ندیم بابر اور فرح خان کی کرپشن کا حساب دیں اگر عمران خان ایوان میں آئیں تو میں استعفیٰ دینےکو تیار ہوں۔

’عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں‘

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا تھا کہ عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا ان کے اتحادی ساتھ چھوڑ گئے اگر عمران خان اسمبلی میں آجائیں تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری عزت نہیں کرتے تھے اس لیے انہیں چھوڑا ان کی جماعت بڑی ہے یہ اسمبلی میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اگر عمران خان اسمبلی میں آجاتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر کی کرسی چھوڑ دیتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -