تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صلاح الدین کو انصاف دو! شہریوں کی اے ٹی ایم کو زبان چڑاتی سیلفیاں

رحیم یار خان: گوجرانوالہ میں اے ٹی ایم کارڈ چوری کے الزام میں گرفتار صلاح الدین کی دوران حراست پولیس تشدد میں ہلاکت پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور صلاح الدین کے اہل خانہ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گوجرانوالہ میں صلاح الدین نامی شخص اے ٹی ایم کارڈ چراتے ہوئے پکڑا گیا تھا اسے پولیس نے حراست میں لیا اور دوران حراست تشدد کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

صلاح الدین کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹا ذہنی مریض تھا، وہ اکثر اوقات ادھر ادھر نکل جاتا تھا اور ہم نے اس کے ہاتھ پر گھر کا پتا اور نام لکھوایا تھا تاکہ وہ گم ہوجائے تو کوئی اسے گھر پہنچادے۔

صلاح الدین کو اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا تھا، وہ پولیس حراست میں ایک موقع پر اہلکاروں سے پوچھ رہا تھا ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں، تم نے مارنا کہاں سے سیکھا ہے؟

سوشل میڈیا پر آئی ایم صلاح الدین کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اب شہریوں نے صلاح الدین کو انصاف دو لکھ کر اے ٹی ایم کو زبان چڑاتی سیلفیاں پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صلاح الدین کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے حسین کو انکوائری آفیس مقرر کرتے ہوئے حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ صلاح الدین کی موت کی خبر پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اے ایس آئی، تفتیشی افسر اور ایک اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ پولیس حراست میں تشدد سے ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں اور پولیس کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ملزم دل کا دورہ پڑںے سے جاں بحق ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -