site
stats
انٹرٹینمںٹ

اجے دیوگن کی دھمکیوں کے خوف سے شادی نہیں کی، تبو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا ہےکہ اجے دیوگن کی دھمکیوں کے باعث شادی نہ کرسکی۔

بھارتی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں تبو نے انکشاف کیا کہ پہلی فلم کے بعد اجے دیوگن سے قربت ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے مجھ پر نظر رکھنی شروع کی، اجے کے ساتھ میرا کزن بھی مجھ پر سخت نظر رکھتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں جوان تھی اور کوئی لڑکا مجھ سے یا پھر میں اُس سے بات کرتی تھی تو مجھے اجے دیوگن قتل کی دھمکیاں دیتے تھے، اگر آج میں غیر شادی شدہ ہوں تو اُس کے ذمہ دار اداکار ہی ہیں۔

تبو کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام تر صورتحال کے بعد میں نے اجے سے اپنے لیے لڑکا تلاش کرنے کو کہا مگر انہیں اس کا کوئی افسوس نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے کوئی لڑکا تلاش کیا۔

یاد رہے بھارتی اداکارہ تبو اور اجے دیوگن نے سنہ 1994 میں بننے والی فلم ’’وجے پتھ‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم 21 برس بعد دونوں اداکار وں ایک بار پھر فلم ’دریشم‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

فلم گول مال 4 کی کاسٹ

اداکارہ تبو آج کل مزاحیہ فلموں میں کام کرنے کے لیے دلچسپی رکھ رہی ہیں، ہدایت کار روہت شیٹھی کی مزاحیہ فلیم ’گول مال 4‘ میں تبو اور اجے دیو گن ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے تبو کا کہنا تھا کہ ’’رونے دھونے کے کردار ادا کر کے تھک چکی ہوں اب میری والدہ اور مداح مجھے نئے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top