تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتا ہوں’

وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتے ہوئے دیگر کمپنیوں سے بھی تنخواہیں بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی بزنس کمیونٹی سے اپیل پر اے آروائی نیٹ ورک نے 20 ہزارآمدن تک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار روپے آمدن تک ملازمین کی تنخواہوں میں 80 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، اللہ کی رحمت اورٹیم کی کاوش سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اےآروائی کےصدر و سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتا ہوں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اچھا اقدام ہے دوسری کمپنیوں سےاپیل کر رہا ہوں جنہوں نےگزشتہ سال ریکارڈ منافع کمایا وہ بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

سلمان اقبال نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ شکریہ وزیراعظم آپ نے ہمارے اقدام کو سراہا، پاکستان کیلئےکچھ بھی کرنے کو تیار ہیں،پاکستان زندہ باد!

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ویل ڈن سلمان اقبال، اے آر وائی نے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، بڑے کاروباری گھرانوں نے پچھلے سالوں میں غیر معمولی منافع کمایا ، امید ہے دوسرے لوگ بھی پیروی کریں گے اورملازمین سے منافع شیئر کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے اے آروائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اےآروائی کی طرح باقی میڈیا بھی ذمہ داری کا احساس کریں ، منافع کےثمرات لوگوں تک پہنچائیں ہمارا تنخواہ دارطبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، ایسے اقدامات اس طبقے کومہنگائی سے نمٹنے میں معاون ہوں گے، صحت کارڈ کےذریعےحکومت نےمیڈیکل اخراجات کا خرچ پہلےہی ذمےلیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر میں کہا کہ اےآروائی کی جانب سےتنخواہوں میں اضافےسےاچھاتاثرجائیگا،ویل ڈن سلمان اقبال، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 10سال کے بلند منافع پرہے، کارپوریٹ سیکٹر کو2021میں 930 ارب کا منافع ہوا ، وزیراعظم نے کارپوریٹ سیکٹر سے تنخواہوں میں اضافے کی اپیل کی تھی ، امید ہے دوسری کمپنیاں بھی اےآروائی کے اقدام کی پیروی کریں گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکےاعلان پر اےآروائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 100بڑی کمپنیزنے 930 ارب اوراسٹاک ایکسچینج نے 260 ارب کا منافع کمایا، میڈیا کو بھی کم از کم 40فیصد کا منافع ہوا، یہ شرف صرف اےآروائی کوملاکہ وزیراعظم کی اپیل پرتنخواہوں میں اضافہ کیا، ہم امید کرتے ہیں اب باقی بھی اپنی ذمہ داری پورے کریں گے،شاباش اےآروائی۔

خیال رہے وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی سے تنخواہیں بڑھانے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹرکوملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -