تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘میں کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ مضبوط کر سکتا ہوں’

جارحانہ بیٹنگ اور عمدہ فیلڈنگ سے مشہور سابق پاکستانی اوپنر عمران نذیر کا ماننا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبے کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں میں دو چیزوں کا فقدان ہے جو کہ گیم میں ضروری ہیں، ایک پاور ہٹنگ اور دوسرا فیلڈنگ۔

انہوں نے کہا کہ میں جب موجودہ کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو مایوس ہو جاتا ہوں، ان میں جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت اور اچھی فیلڈنگ کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

عمران نذیر نے کہا کہ اگر انہیں پی سی بی کی جانب سے کوچنگ کا رول ملا تو وہ کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ کو مضبوط بنا کر دکھائیں گے۔

سابق اوپنر نے کہا کہ میں پاکستان کے لیے خدمات پیش کرنے کو تیار ہوں، پاکستان کرکٹ کو وقت دینا چاہتا ہوں، مجھے خود کی صلاحیتوں پر بھروسہ اور یقین ہے کہ پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبے کو مضبوط بناوں گا۔

Comments

- Advertisement -