تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں’

وزیر اعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے جوبائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کےساتھ مل کر کام کرنےکا منتظر ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکےخواہاں ہیں، معاشی سرگرمیوں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے، عوامی صحت میں بہتری، کرپشن کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن نے 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا.

امریکی سپریم کورٹ کےچیف جسٹس جان رابرٹس نے نومنتخب صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ جوبائیڈن کا امریکا کے 46ویں صدر کےطور پر حلف اٹھانےکا دیرینہ خواب پورا ہوا۔اوول آفس میں قدم رکھنےکی جوبائیڈن تیسری کوشش میں کامیاب ہوگئے۔بائیڈن نےصدارت کیلئے 1987 اور 2008 کے انتخاب میں بھی حصہ لیاتھا۔

تقریب میں کملاہیرس نےامریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر کاحلف اٹھایا۔ کملاہیرس سےحلف امریکی سپریم کورٹ کی جج سونیاسوٹومیئرنےلیا۔

کملاہیرس نےامریکی سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج سےحلف اٹھایا۔ کملاہیرس کے والد جمیکا سے تھے جبکہ والدہ بھارت سے ہیں۔کملاہیرس نےخود سونیا سوٹومیئر سےحلف لینے کیلئے درخواست کی تھی۔

Comments

- Advertisement -