جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

‏’مریم نواز نےجو کہا میں نےایسا کچھ نہیں کہا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید ہو رہی ہےکہ 4بےگناہوں کوجیل میں ڈال دیا ‏مریم نواز نے جو کہا میں نےایسا کچھ نہیں کہا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ پاکستان ‏کے دشمنوں کے ایجنڈے پرکھیل رہےہیں مریم نوازمودی کےخلاف بات کیوں نہیں کررہی؟ مریم ‏کیوں نہیں کہہ رہی پاکستان کی سلامتی کےخلاف بھارت نےڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرپاکستان کےخلاف ایسےحالات پیداکیےجارہےہیں پاکستان کے بجائے ‏یہ حملہ آوروں کے بیانیےکےساتھ کھڑےہیں مریم نواز جو صورتحال پیداکرناچاہتی ہیں اس میں ناکام ‏ہوں گی۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ جومرضی کرلیں،25جولائی کوپی ٹی آئی آزادکشمیرمیں حکومت بنائےگی ‏یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں ہارنے پر رونا دھونا کریں گے، پہلےنمبرپرتحریک انصاف ،دوسرےپرپیپلزپارٹی ‏کو دیکھ رہاہوں ن لیگ کو کشمیرانتخابات میں تیسرے نمبر پر دیکھ رہاہوں۔

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات ہماری ذمہ داری تھیں جوہم نے ‏مکمل کرلی ہیں معاملے میں شامل چاروں گاڑیاں ہماری تحویل میں ہیں گاڑیوں کے ڈرائیورز سے ‏تفتیش مکمل کرلی ہے ضرورت پڑی تو چاروں ڈرائیور میڈیا کےسامنےلائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں