تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سارہ علی خان نے نواب خاندان سے متعلق کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو نواب خاندان کا ہونے کے باوجود ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں خود کو نواب خاندان کا نہیں سمجھتی، ممبئی میں میری پرورش عام بچوں کی طرح ہوئی ہے اس میں کوئی شاہی عنصر شامل نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات عجیب لگتی ہے جب لوگ ایسا سوچتے ہیں میں نے خود کو بھی شاہی فرد نہیں سمجھا۔

سارہ علی خان نے کہا کہ میں نے اپنی زیادہ تر زندگی والدہ کے ساتھ جوہو میں گزاری ہے، والد سے ملنے باندراجاتی تھی اور ہماچل پردیش، کیدرناتھ، کشمیر میں چھٹیاں مناتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے واقعی نہیں معلوم شاہی فرد ہونا کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ کے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی 2004 میں علیحدگی کے بعد امریتا نے سارہ اور ان کے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کی پرورش کی، رواں سال کے آخر میں ابراہیم علی خان کے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا امکان ہے۔

سارہ علی خان کی فلم ’گیس لائٹ‘ 31 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی، اداکارہ فلم میں ’میشا‘ کا کردار نبھا رہیں ہیں، دیگر کاسٹ میں وکرانت ماسے، چترانگدا سنگھ ودیگر شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ’میشا‘ کے گرد گھومتی ہے جب ایک مفلوج لڑکی لاپتا والد کے شاہی محل میں واپس آتی ہے اور انہیں ڈھونڈتی ہے۔

Comments

- Advertisement -