تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بغدادی کے قتل کی خبر سننا میری دیرینہ خواہش تھی

عمان : داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کے والد نے دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی پرخوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ البغدادی کی موت کی خبر نے آج میرا سینہ ٹھنڈا کردیا، یہ ایک ایسا شخص تھا جس نے دین کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کو پوری دنیا میں بدنام کرکے رکھ دیا۔

اردنی کے پائلٹ کے والد نے کہا کہ البغدادی کی ہلاکت کی خبر ہم سب کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج بغدادی کی ہلاکت کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ بغدادی ایک فسادی شخص تھا جس نے پوری دنیا میں دہشت گردی کے وائرس پھیلائے۔

ان کا کہنا تھا کہ البغدادی نے وائرس مسلمانوں میں پھیلایا اور اس نے اسلام کی اصل تصویر اور اس کے تشخص کو داغ دار کیا۔

مقتول اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کے والد نے کہا کہ اپنی زندگی میں البغدادی کی موت کی خبر سننا میری خواہش تھی اور آج میری یہ دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -