جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

’کس نے ہٹایا اور کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر کے جو بھی مسائل ہیں ان پر میری آواز ایسے ہی بلند ہوتی رہے گی اگر چھیڑو گے تو چھوڑیں گے نہیں، کس نے ہٹایا اور کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا، میں گونگا، بحرہ یا ڈمی گورنر نہیں تھا اور نہ رہنا چاہتا ہوں، منصب سنبھال کر وعدہ کیا تھا میں اللہ کی رضا کے لیے کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ٹی وی پر دیکھا ہے نہال ہاشمی کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کو کہتا ہوں آئیں اور جو انیشیٹیوز ہم نے شروع کئے ان کو جاری رکھیں مجھے اس شہر نے بہت محبت دی، تاجر برادری ، علما، اقلیتی برادری سب لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیاست کی بات کریں تو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے خبر سن کر میں دبک کر بیٹھ نہیں گیا، گل پلازہ پر آواز اٹھانے اور کراچی بچاؤ کانفرنس کی سزا دی گئی تو یہ کام کرتا رہوں گا، ڈریں وہ لوگ جن کے سارے راز میں جانتا ہوں لیکن پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو تو ملک کی خاطر سیاسی زبان بند رکھوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس صوبے اور شہر کے لیے گورنر ہاؤس کے انیشیٹیوز جاری رہنےچاہئیں معذرت چاہتا ہوں اگر کل نئے گورنر آتے ہیں تو میں آپ کی مہمان نوازی نہیں کر پاؤں گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں