تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’کبھی نہیں سوچا تھا میرا کوئی آرمی چیف ہو‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کوئی آرمی چیف ہو سب ادارو ں میں میرٹ پرلوگ لگنےچاہئیں ہمارے جیسےلوگ ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتےہیں میری فوج سےلڑائی ہو لیکن ملک بھی میرا ہے اور یہ فوج بھی میری ہے چاہتاہوں ادارے مضبوط ہوں ادارےمضبوط ہوں گےتوملک مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کیلئےراولپنڈی جا رہا ہوں میری قوم میرے ساتھ ہے کل کامجمع تاریخ کاسب سے بڑا مجمع ہو گا مجھے اعتماد ہے میری قوم میں شعور آگیاہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو ان سے کیا بات کروں ملک میں سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا ادارے میں اچھے برے لوگ ہوتےہیں یہ کیابات کر دی کہ ادارےکےخلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے پوچھیں 7 ماہ میں ایسا کیا کام ہوا انہوں نےصرف باری باری اپنےمقدمات ختم کرائے۔

Comments

- Advertisement -