تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

’’پی سی بی نے میرے اور رزاق کے ساتھ وہی کیا جو عامر کے ساتھ ہوا‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ماضی میں پی سی بی نے میرے اور رزاق کے ساتھ بھی وہی کیا جو حال ہی میں عامر کے ساتھ رویہ اختیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا اپنا ہے لوگوں کو ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے تاہم ماضی میں پی سی بی نے بہت سے کرکٹرز کے ساتھ ایسا ہی سلوک اختیار کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ عامر نے سوچ سمجھ کر ہی لیا ہوگا، اسے جو بہتر لگا وہ اس نے کیا، مداحوں اور سابق کرکٹرز کو عامر کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

آفریدی نے پی سی بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں اور عبدالرزاق بھی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس طرح کے سلوک کا سامنا کرچکے ہیں، پی سی بی کو بھی اپنی رویے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ تفصیلی ویڈیو جاری

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، فاسٹ بولر نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

عامر کا کہنا تھا کہ موجودہ مینجمنٹ میرے پیچھے ہی پڑ گئی ، بار بار الزام لگایا کہ لیگ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے، سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بنا پر مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے لیے کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا، احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں‌ ہے میری ریٹائرمنٹ‌ کی وجہ ٹیم مینجمنٹ کا رویہ ہے۔

Comments

- Advertisement -