The news is by your side.

Advertisement

سخت مالی مشکلات کا شکار ہوں روزگار مہیا کیا جائے،سابق کپتان وویمن ہاکی ٹیم نرگس خان

لاہور : پاکستان وویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور گول کیپر نرگس خان نے حکومت سے روز گار کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس پنجاب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سابق کپتان وویمن ہاکی ٹیم اور ممتاز گول کیپر نرگس خان نے کہا کہ ہاکی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے آج تک بے روز گار ہوں اپنے مالی حالات پریشان ہو کر کئی بار حکومت کو خط بھی لکھے اور اپنی بے روز گاری سے آگاہ بھی کیا مگر حکومت نے میری کسی فرخواست پر کان نہیں دھرے نہ ہی ہاکی فیڈریشن نے کوئی مدد کی۔

نرگس خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بے روز گاری کے باعث انکے معاشی حالات خراب تر ہو چکے ہیں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی پزیرائی نہیں کی گئی جس پر دل برداشتہ ہوں۔

nargis khan

نرگس خان نے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذمہ داروں سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے روز گار مہیا کیاجائے تاکہ میں اپنی بقیہ زندگی کو با آسانی گزار سکوں۔

پاکستان میں ہاکی کی ذبوں حالی کا شکار ہے ایسے میں ہاکی میں کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جن انقلابی اقدامات کی اشد میں ضرورت ہے اس میں اولین ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی مالی اعانت اور باعزت روزگار کی فراہمی ہے تاکہ وہ معاشرے کے لیےعملی نمونہ بن سکیں وگرنہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی فاقہ کشی کو دیکھ کون ہاکی کا کھلاڑی بننے کی ہمت کرے گا؟

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں