سندھڑی آم بھارتی نہیں پاکستانی آم ہے برطانوی میڈیا تصحیح کرے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکہ برطانیہ کو سندھ کے آم کی خصوصی قسم سندھڑی آم بھیجوائے ہیں،جنہیں برطانوی میڈیا کی جانب سے انڈین آم قراردینے پربلاول بھٹوکی برطانوی میڈیا پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکہ برطانیہ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت سندھ کے آموں کی خصوصی قسم سندھڑی آم بھیجوئے تھے ،آموں کے ڈبوں پر واضح طور بلاول بھٹو کا نام اور سندھی اجرک بھی بنی ہونے کے باوجود برطانوی میڈیا ان آموں کو انڈین آم قرار دے دیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کی ٹیوٹ
The @RoyalFamily clearly likes my mangoes.So pleased! Ps @DailyMailUK it’s Pakistani not Indian. Ours r obvs better. https://t.co/gOP3NnTpgT
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 2, 2016
برطانوی میڈیا کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو بھیجے گئے سندھڑی آم کوانڈین آم کہنے پر سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپز پارٹی کی سابقہ رہنما بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی نے بھی برطانیہ میڈیا پر تنقید کی ہے، انہوں نے سماجی ویب سائیٹ پر بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھڑی آم پاکستانی آم ہے بھارتی آم نہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی ٹیوٹ
Those aren’t Indian but our very own Sindhri mangoes! #RoyalDelivery #BilawalHouse https://t.co/lH8Ar7LN9x بختاور بھٹو زرداری کی ایک اور ٹیوٹ — Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 2, 2016
اپنی ایک اور ٹیوٹ میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ پاکستانی آموں کی دلداہ ہیں وہ پاکستانی آموں بالخصوص سندھڑی آم کو نہایت پسند کرتی ہیں اسی لیے سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملکہ برطانیہ کو خصوصی طور پر سندھڑی آم بھیجوائے تھے۔
برطانوی میڈیا کو پتہ ہونا چاہیے کہ آم کراچی سے برطانیہ پہنچے تھے اور کراچی پاکستان میں ہے انڈیا میں نہیں۔
Karachi is in Pakistan not India @DailyMailUK #SindhriMangoes #BilawalHouse @BBhuttoZardari @AseefaBZ pic.twitter.com/H2APywQA5t
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 2, 2016