تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

میرے ہاتھوں اور پاؤں پر خون ہے، مجھے اسپتال بھیجا جائے، شيخ رشيد کی عدالت سے استدعا

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شيخ رشيد نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے ہاتھوں اور پاؤں پر زخم ہے، مجھے اسپتال بھیجا جائے اور رینجرز کی سیکیورٹی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیرکی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے، پیروں اور ہاتھوں پرخون ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا بس میرے پٹیاں کرا دی جائیں، مجھے کرسیوں سے باندھا رکھا، جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجتا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 3سے 6بجے تک میرے ہاتھ پاؤں باندھےگئے، آنکھیں بندکی گئیں، مجھے رینجرز کی سیکیورٹی چاہیے۔

شیخ رشید نے عدالت میں بیان میں کہا کہ میں نے عمران خان کا بیان کوٹ کیا، اس پر قائم ہوں۔

Comments

  • العلامات
  • -