بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

اے آر وائی کے تعاون سے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے شاندار جاب فیئر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور ایپ ٹیک کے اشتراک سے کراچی میں پاکستان کی تیسری بڑی آئی ٹی جاب فیئر 2016 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معروف تعلیمی ادارے ایپ ٹیک کے اشتراک سے پاکستان کی تیسری بڑی آئی ٹی جاب فیئر کا انعقاد ایپ ٹیک کے شاہراہ فیصل سینٹر میں یکم اکتوبر کو کیا جائے گا جو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جا ری رہے گا۔

carrer-post-1

جاب فیئر 2016 میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین موجود ہوں گے جو اپنے اپنے شعبہ کے حوالے سے نوجوانوں کو بریفنگ دیں گے اور پاکستان میں اس شعبہ سے متعلق روش مستقبل سے آگاہ کریں گے۔

carrer-post-2

جاب فیئر میں شامل ہونے والی شعبہ جات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم و تدریس،بینکاری،ادویہ سازی،میڈیکل اور میڈیا شامل ہوں گے جو اپنے اداروں میں دستیاب روزگار کے لیے درخواستیں بھی وصول کریں گے۔

شہر کراچی میں ملازمتوں کے مواقع نایاب ہوتے جا رہے ہیں ایسے میں پرائیوٹ سیکٹر کی جانب سے روزگار فراہم کرنے اور ملازمتوں سے متعلق معلومات مہیا کرنے کے ایسے پروگرام قابل ستائش ہیں جس سے نوجوان طبقہ بھرپور فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں