اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

میرا خیال ہے حماس ہتھیار ڈال دے گی، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے گی۔

واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حماس غیرمسلح ہو جائے گی اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ جانتے ہیں ، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تمام اسرائیلی اسیران کی لاشوں کو تلاش کرنے اور واپس کرنے کا کریڈٹ آپ کو [حماس] کو دینا ہوگا۔

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس، کون سے ممالک شامل؟

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے 60 روز میں غیر مسلح ہونے کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔

حماس کے سینئر رہنما کا اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔

رپورٹس کے مطابق حماس کا مؤقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں