تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ون ڈے کرکٹ کی ’موت‘

کرکٹ میں جدیدیت اور تبدیلیوں کے بعد ون ڈے کرکٹ کے گرتے ہوئے گراف پر سابق کرکٹرز کی طرح عثمان خواجہ بھی بول بڑے۔

مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز کا ون ڈے مستقبل سے متعلق بڑا بیان آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

بائیں ہاتھ کے باز نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ کی آہستہ آہستہ ’موت‘ ہو رہی ہے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ اب بھی مضبوط فارمیٹ ہے۔

عثمان خواجہ نے ون ڈے کرکٹ کو فارمیٹس میں تیسرا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے ایک روزہ کرکٹ ختم ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے ون ڈے کو تمام فارمیٹس میں سب سے مشکل فارمیٹ بھی قرار دیا۔

بلے باز نے اعتراف کیا ہے کہ ورلڈکپ کے علاوہ انہیں ون ڈے کھیلنے میں زیادہ مزہ نہیں آیا بنسبت ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے، جس میں زیادہ دلچسپی رہی۔

Comments

- Advertisement -