تازہ ترین

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم کا اہم بیان

وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب وزیراعظم میاں شہبازشریف کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں فخر کی بات ہے آج تمام ادارے آئین کو رہنما اصول مانتےہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ، کرنسی کی مضبوطی اشارہ ہےتو ہمارا سفر شروع ہو چکا ہماری ترجیح مہنگائی میں کمی لاکرعوام کوریلیف دیناہے رکی ہوئی معیشت کودوبارہ چلانےکی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے ممالک سےعزت برابری اور امن کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان کو مل کر عظیم قوم بنائیں گے،پاکستان زندہ باد!

قبل ازیں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہمت کریں گے اور آگے بڑھیں گے ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے10فیصداضافہ یکم اپریل سےکریں گے پنشن میں 10فیصد اضافےکا اعلان کرتاہوں۔

Comments

- Advertisement -