تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’مشال خان پر تیزاب پھینکا چاہتی ہوں‘ خاتون کی اداکارہ کو دھمکی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری خوبصورت ماڈل و اداکارہ مشال خان کو ایک خاتون نے تیزاب گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل شاندار اداکاری کے باعث مختصر عرصے میں اسکرین پر اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس دوران انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر اب اداکارہ کو تیزاب گردی کا نشانہ بنانے کی بھی دھمکی دی جارہی ہے۔

مشال خان نے انسٹاگرام پر ’ہیلر حلیمہ‘ نامی خاتون کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس نے مشال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ’وہ مشال خان پر تیزاب پھینکا چاہتی ہے‘۔

خاتون نے مشال خان پر تیزاب پھینکے کےلیے دوسروں سے مدد بھی مانگی، ہیلر حلیمہ نامی اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ مشال خان ’فحش‘ ہیں، ان جیسی خواتین کو سماج سے ختم کیا جانا چاہیے، اس لیے وہ ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہیں، کوئی اس معاملے میں ان کی مدد کرے۔

مشال خان نے خاتون کا دھمکی آمیز تبصرے کا اسکرین شاٹ لیکر انسٹاگرام پر شیئر کیا اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ پردے کے پیچھے چھپ کر اپنی شناخت عیاں کرکے تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

مشال خان نے بتایا کہ تیزاب سے حملے کی دھمکی ملنے کے بعد انہوں نے محکمہ سائبر کرائم والوں سے رابطہ کرکے معاملے کی شکایت کردی۔

مشال خان کی پوسٹ پر اداکارہ متھیرا نے بھی بتایا کہ مذکورہ خاتون بارہا انہیں بھی تیزاب گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے چکی ہے اور وہ اسے کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر بلاک کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ مشال خان نے 2018 میں نجی ٹی وی کے ڈرامے ’سنو چندا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے ’کنزا‘ کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں مشال خان کی جاندار اور حقیقت سے قریب اداکار نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا۔

Comments

- Advertisement -