تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’میں تیار تھا، کسی نے تنقید نہیں کی‘ : یونس خان کی شکست پر عجیب منطق

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے دورۂ نیوزی لینڈ میں ہونے والی شکست پر انوکھی منطق پیش کر کے سب کو حیران کردیا۔

صحافیوں کے ساتھ آن لائن گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ میں ناکامی کے بعد میں تنقید کے لیے تیار تھا اور اس کا منتظر بھی تھا، مگر کسی نے مجھ پر کوئی تنقید نہیں کی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے لوگوں کو وقار یونس اور مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے سنا مگر شکست پر ہونے والے تجزیوں اور تبصروں میں کسی نے میرا نام نہیں لیا‘۔

یونس خان نے کہا کہ ’ناقدین کی تنقید کے ذریعے احتساب ضروری ہے، نیوزی لینڈ میں ٹیم کی بیٹنگ کے شعبے میں ناکامی پر مجھ پر بھی تنقید ہونی چاہیے تھی‘۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ’ناقدین کی رائے میرے کے قابلِ احترام ہے مگر انہیں میری کارکردگی بھی دیکھنا چاہیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل میں نے تیاری کی تھی کہ اپنی خامیاں، غلطیاں بیان کروں گا تاکہ اس پر بات چیت ہو اور ہم بہتر تبدیلی لاسکیں‘۔

‘I heard criticism on Waqar Younis and Misbah-ul-Haq but there was no analysis on me. Accountability by critics is a…

Posted by ARY News on Wednesday, January 20, 2021

یونس خان نے میڈیانمائندگان اور ناقدین پر زور دیا کہ وہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے کے لیے تھوڑا سا وقت دیں، مجھے امید ہے کہ یہی کھلاڑی دو سے تین سیریز کھیلنے کے بعد بہترین نتائج دیں گے کیونکہ بار بار کوچز کے تبدیل ہونے کی وجہ سے بلے باز پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے ہمیں اُن کو تھوڑا سا وقت دینا ہوگا تاکہ وہ ماضی سے باہر نکل سکیں‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں