تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ڈیبیو میچ عمران خان کی کپتانی میں بھارت کے خلاف کھیلا، سچن ٹنڈولکر کا انوکھا انکشاف

نئی دہلی: دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے اُس وقت کھیلا جب عمران خان ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔

یہ انکشاف انہو ں نے اپنی سوانح حیات کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے بعد وہاں بیٹھے شرکا کو خوش گوار حیرت ہوئی۔

بھارت کے نامور بلے باز کا کہنا تھا کہ میرا ڈیبیو پاکستان کے خلاف میچ سے ضرور ہوا مگر یہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ دوستانہ کھیلا گیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس میچ سے میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور لوگوں کی دعاؤں سے کرکٹ کی دنیا میں راج بھی کیا مگر میرا پہلا میچ بھارت کے لیے نہیں تھا بلکہ یہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف عمران خان کی قیادت میں کھیلا۔

سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ یہ 1987 کی بات ہے کہ جب پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر آئی ہوئی تھی کہ نمائشی میچ کے دوران کھانے کا واقفہ ہوا تو جاوید میاں داد اور عبدالقادر آرام کی غرض سے میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے پاکستان کی طرف سے فیلڈنگ کرنے کا کہا جس کے بعد میں گراؤنڈ میں آگیا اور بھارت کے خلاف کھیلنے لگا اس دوران میں لانگ آن کی پوزیشن پر کھڑا تھا کہ کپل دیو نے شارٹ کھیلا، میں گیند کے پیچھے دوڑا مگر اسے روک نہیں سکا۔

بھارتی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان مجھے لانگ آن کے بجائے مڈ آن پر کھڑا کرتے تو کپل دیو اُسی شارٹ پر میرے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوجاتے۔

سچن نے اپنی کتاب میں بھی اس واقعے تو تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ ہے معلوم نہیں عمران خان کو یہ بات یاد ہے کہ نہیں کہ کبھی میں نے بھی اُن کی قیادت میں پاکستان کی طرف سے کھیلا تھا۔

Comments

- Advertisement -