تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دپیکا نے ماضی میں خودکشی کا خیال آنے کی اصل وجہ بتا دی

ممنئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماضی میں بار بار خودکشی کرنے کا خیال ذہن میں آنے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا: ’2014 میں شدید ڈپریشن کا شکار رہی، اس پر قابو پانے کے لیے طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا اور گھروں والوں نے کافی سپورٹ کیا، ڈپریشن کے باعث کئی بار خودکشی کرنے کا خیال آ جاتا تھا‘۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں ڈپریشن سے نجات پانے کا مکمل کریڈٹ والدہ کو دیتی ہوں جنہوں نے میری بیماری کو نہ صرف پہنچانا بلکہ اس سے لڑنے کے لیے میرا ساتھ بھی دیا۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون کی ہم شکل نے مداحوں کو دنگ کردیا

اداکارہ نے کہا: ’یہ تب ہوا جب میں شہرت کی بلندیوں پر تھی اور ہر چیز معمول کے مطابق تھی، مگر نہ جانے یہ سب کیسے ہوگیا اور میں اسے محسوس کرنے لگی تھی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن کے دوران بستر سے نکلنا پسند نہیں کرتی تھی، ہر بار سونے کے بہانے ڈھونڈتی تھی کیوں کہ نیند ہی ڈپریشن سے بچنے کا واحد ذریعہ تھی۔

دپیکا پڈوکون نے کہا: ’والدین بنگور میں رہتے ہیں اور اکثر مجھ سے ملنے آتے ہیں، ڈپریشن کے دوران ان سے ایسے ملتی تھی جیسے سب کچھ ٹھیک ہے کیوں کہ والدین کو ہمیشہ یہ بارو کروانا پڑتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں‘۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون کان فلم فیسٹیول میں توجہ کا مرکز بن گئی

ان کا کہنا تھا کہ والدین کے بنگلور واپس جانے پر میں روتی تھی اور والدہ اکثر مجھے سے دریافت کرتی تھیں کہ ’کیا تمہارا کوئی بوائے فرینڈ ہے؟‘ اور میں ہمیشہ اس کا جواب نہیں دے پاتی تھی۔

دپیکا نے کہا کہ ڈپریشن سے نکلنے کے لیے طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا، کئی مہینوں تک دوائیں لیں پھر جا کر کچھ بہتری محسوس ہوئی۔

Comments

- Advertisement -